About Me
- Husain Qureshi
- Subject Teacher B.Sc, M.A., B.Ed SET PhD (Registered) Z P Urdu Upper Primary School, Kothali. Tq. Motala Dist. Buldhana. 443103 Mo. 9850155656 Email :- husainsir78692@gmail.com
Wednesday, 2 October 2024
ناندورہ میں ’شامِ غریباں‘ کی رسم اجراء اور ادبی محفل 2 اکتوبر 2024 : فکشن اسوسی ایشن ناندورہ (فین) کے زیر اہتمام، نگر پریشد اردو مڈل اسکول ناندورہ (ضلع:بلڈھانہ، مہاراشٹر) میں، انور مرزا کے افسانچوں کا مجموعہ ’شامِ غریباں‘ کی رسم اجراء اور شعری و افسانوی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ مشہور شاعر یاسین زاہد نے پروگرام کی صدارت کی۔ پروگرام میں ممبئی سے افسانہ نگار وسیم عقیل شاہ اور بلڈھانہ کے نوجوان افسانہ نگار حسین قریشی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس محفل میں ملت اردو جونیئر کالج جلگاؤں (خاندیش) کے ہندی کے لیکچرار شیخ زیان احمد اور حضرت بی بی فاطمہ گرس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کے لیکچرار شارق زہیب سر بھی موجود رہے۔ سید اسماعیل گوہر کی تلاوتِ کلامِ پاک سے نشست کا آغاز ہوا۔ علیم اسماعیل نے پروگرام کی غرض و غایت بیان کی اور مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ اس کے بعد استقبال کی رسم ادا کی گئی۔ ادب دوست شخصیت رفیق زکریا نے بھی اسٹیج پر تشریف فرما حضرات کا استقبال کیا۔ انور مرزا کے افسانچوں کا مجموعہ ’شامِ غریباں‘ پر وسیم عقیل شاہ اور علیم اسماعیل نے مقالے پڑھے۔ اس کے بعد اجراء کی رسم ادا کی گئی۔ رسم اجراء کے بعد افسانہ خوانی کے سیشن کا آغاز ہوا۔ جس میں سید اسماعیل گوہر، وسیم عقیل شاہ، حسین قریشی، علیم اسماعیل، نفیس احمد نفیس اور شارق زہیب نے افسانے اور افسانچے پیش کیے۔ افسانہ خوانی کے بعد شاعری کے سیشن کا آغاز ہوا۔ جس میں یسین زاہد، نفیس احمد نفیس، اظہر عاطف اور راحیل ابن انجم نے اپنی شعری تخلیقات پیش کیں۔ مالیگاؤں سے تشریف فرما ادب دوست شخصیت محمد شارق زوہیب نے پروگرام کے متعلق اپنے تاثرات پیش کیے۔ نظامت کے فرائض مترنم لب و لہجے کے شاعر اظہر عاطف نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ آخر میں راحیل ابن انجم نے صدر محفل، مہمانان خصوصی اور سبھی حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس جلسے میں رفیق زکریا، وسیم زاہد، مشتاق سر، ناظم سر، محسن خان سر، محسن قریشی سر، سراج قریشی سر، ریاض احمد قریشی، شیخ حسان اور دیگر ادب دوست احباب نے شرکت کر کے اپنی ادب بیداری کا ثبوت فراہم کیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment