About Me

- Husain Qureshi
- Subject Teacher B.Sc, M.A., B.Ed SET PhD (Registered) Z P Urdu Upper Primary School, Kothali. Tq. Motala Dist. Buldhana. 443103 Mo. 9850155656 Email :- husainsir78692@gmail.com
Tuesday, 19 January 2021
رفتار ذاکرہ کی طبیعت ذیادہ خراب ہو گئی تھی۔ احمد نے اپنی زوجہ ذاکرہ کو شہر کے ہسپتال میں داخل کیا۔ اس کے ساتھ اسکا بیٹا ارسلان بھی تھا۔ ڈاکٹر نے پیٹ کی سونوگرافی رپورٹ دیکھنے کے بعد کہا، احمد، ہمیں جلد از جلد ان کا آپریشن کرنا ہوگا۔ ورنہ ہمیں مزید دقت و پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔" ٹھیک ہے ڈاکٹر صاحب، آپ آپریشن کی تیاری کرو۔ روپیے کی فکرمت کیجئے۔" احمد نے ڈاکٹر سے کہا۔ ڈاکٹرنے کہا ٹھیک ہے۔ لیکن بلڈ بینک میں 'او منفی ' گروپ کا خون دستیاب نہیں ہیں۔ ہمیں آپریشن کے دوران او منفی خون کی ضرورت پڑےگی۔" ارسلان نے فوراً 'او منفی گروپ کے خون کی اشد ضرورت ہیں۔' ایسی پوسٹ واٹساپ ، ٹیوٹر، ٹیلی گرام اور فیس بک پر شئیر کر دی۔ ساتھ ہی دوستوں سے فون پر بات بھی کرنا شروع کیا۔ اسکی نظر واٹساپ و ٹیل گرام پر ٹکی ہوئی تھی۔ اس نے دیکھا چار نئے نمبروں سے میسیج آئے کہ" ہمارا گروپ او منفی ہےاور ہم خون دینے کے لئے ہسپتال آرہے ہیں۔" یہ پڑھکر اسکی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ اسنے فوراً یہ بات اپنے والد کو بتائی۔ والد نے ارسلان کوشاباش ۔۔۔۔۔۔ ویری گُڈ کہتے ہوئے خوشی سے گلےلگا۔ ڈاکٹر صاحب نے تعجب سے پوچھا "وہ لوگ کون ہیں؟ اور اتنے جلدی کیسے مل گئے؟" ارسلان نے کہا، ڈاکٹر صاحب میں انھیں تو نہیں جانتا ہوں مگر سوشل میڈیا کے رشتے اور اسکی ' رفتار' کو ضرور جانتا ہوں۔ حسین قریشی بلڈانہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment